ads

Post Top Ad

Tuesday, 1 September 2020

سب سے پہلے دل کنگ خان پرآیا تھا، ماہرہ خان


                                                                            
  
اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا پہلا دل بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان  پر آیا۔

عالمی شہرت یافتہ اور ان گنت ایوارڈ یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ سب سے پہلے کس کی محبت میں گرفتار ہوئیں اور جب انہوں نے کہا کہ ان کا دل پہلے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان پر پڑا اور اس وقت وہ صرف چھٹی جماعت میں تھیں۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے مزید پوچھا گیا جب انہوں نے پہلی بار میک اپ کیا ، جس کے بارے میں انہوں نے کہا جب وہ ڈی جے بنی تھیں۔اداکارہ نے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ان کی پہلی ملازمت ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں کیشیر کی حیثیت سے تھی جبکہ اس کی پہلی تنخواہ 6 ڈالر فی گھنٹہ تھی۔ 

No comments:

Post a comment

Post Top Ad

مینیو